Open Menu

Khawab Main Laqlaq Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Laqlaq Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Laqlaq Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Laqlaq Dekhna

خواب میں لقلق دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لقلق با حسب و نسب آزاد عاقبت اندیش مرد ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے لقلق پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مذکورہ بالا صف کے آدمی سے صحبت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے لقلق کو مارا ہے۔
دلیل ہے کہ بڑا دشمن اس کے ہاتھ سے ہلاک ہو گا۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ لقلق اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس پر لوگ تعجب کریں گے اور اس کو کسی بڑے آدمی سے منفعت حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ لقلق اس کے چوبارے پر بیٹھا ہے۔

دلیل ہے کہ کوئی سردار اس کے گھر میں آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ لقلق اس کے ہاتھ سے اڑا ہے دلیل ہے کہ دہقان مرد کی صحبت سے جدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے لقلق کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کسی دہقان سے مال حاصل کرے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لقلق چار وجہ پر ہے: (1) مرد دہقان (2) بادشاہ ضعیف (3) پاسبان (4) مسافر اور درویش

Browse More Islamic Dream Interpretation