Open Menu

Khawab Main Larki Ko Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Larki Ko Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Larki Ko Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Larki Ko Dekhna

خواب میں لڑکی کو دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لڑکی کا دیکھنا شادی اور خوشی ہے ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی لڑکی ہوئی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے یا اس کو بخشی ہے ۔ دلیل ہے کہ لڑکی کے جمال اور خوبی کے مطابق اس کو مال و نعمت اور خوشی حاصل ہو گی ۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ لڑکی مری ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ لڑکی ناقص اور میلی ہے ۔ تو غم کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ لڑکی کی گود میں لے کر لے گیا ہے تو خیر ومنفعت پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی لڑکی کسی کو دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو اس آدمی سے خوشی پہنچے گی ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation