Open Menu

Khawab Main Lohy Ki Topi Pehn'na - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Lohy Ki Topi Pehn'na can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Lohy Ki Topi Pehn'na in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Lohy Ki Topi Pehn'na

خواب میں لوہے کی ٹوپی پہننا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے سر پر فولاد کا خود ہے ۔ دلیل ہے کہ مرتبہ اور فرزند ہو گا اور خود کو چمک کے مطابق اس کی قوت زیادہ ہوگی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر خود ہے ۔ دلیل ہے کہ سردار سے قوت حاصل کرے گا ۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ اپنا خود کسی کو دیا ہے دلیل ہے کہ اس آدمی کو طاقت اور حشمت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا خود تھوڑا ہے یا ضائع ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر کم ہو گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں خود کو دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول قوت ، دوم مال ، سوم فرزند ، چہارم بقا ، اور نیکی پنجم اپنے آپ کو فریب سے بچانا ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation