Open Menu

Khawab Main Mehraab Main Namaz Parhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Mehraab Main Namaz Parhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Mehraab Main Namaz Parhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Mehraab Main Namaz Parhna

خواب میں محراب میں نماز پڑھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ محراب میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو صالح فرزند کی بشارت ہو گی۔چنانچہ حضرت ذکریا علیہ السلام کی بابت فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ وھو قائم یصلی فی المحراب (وہ کھڑا محراب میں نماز پڑھ رہا تھا) اگر دیکھے کہ نماز وقت پر پڑھی ہے۔
دلیل ہے کہ اس کا فرزند صالح ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ محراب میں بیٹھا ہے۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ نماز میں سستی کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے محراب کی عمارت بنائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند عالم اور دانا ہو گا۔

اور بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ اپنا مال خرچ کرے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں محراب کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: (1) امام  (2) بادشاہ (3) قاضی (4) کوتوال (5) لوگوں کا ایلچی ہے۔

Browse More Islamic Dream Interpretation