Open Menu

Khawab Main Mun Ky Bal Girna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Mun Ky Bal Girna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Mun Ky Bal Girna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Mun Ky Bal Girna

خواب میں منہ کے بل گرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ منہ کے بل گرا ہے تو پریشانی کی دلیل ہے ۔ خاص کر اگر وہ جنگ (جنگ اور خصومت : جنگ اور لڑائی ) خصومت ہے اور اگر دیکھے کہ کسی جگہ سے نیچے گرا ہے ۔ مثلا پہاڑ یا بالا خانہ (بالا خانہ :اوپر کی چھت ) یا دیوار سے ۔
تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کی آرزو (آرزو و مراد پوری نہ ہو گی: خواہش اور مراد پوری نہ ہو گی)اور مراد پوری نہ ہو گی۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کسی جگہ سے نیچے گرا ہے تو دلیل ہے کہ امید پوری نہ ہو گی اور اگر پہاڑ سے نیچے گرے تو دلیل ہیکہ گرنے کے مطابق بدحال ہو گا اور اس کو دکھ پہنچے گااور اگر دیکھے کہ اس کو سخت زخم پہنچا ہے اور کسی عضو (عضو سے :جو ڑسے ) سے خون نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے زخم کے مطابق نقصان پہنچے گا۔

(جاری ہے)

اور گر دیکھے کہ پاؤں پھسلا اور گر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو زنج اور تکلیف پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ گرا ہے اور اس کو تکلیف نہیں ہوئی ہے تو یہ آسانی اور سہولت کی دلیل ہے ۔ اگر کوئی صاحب خواب میں دیکھے کہ اسکے گھر کے آستانے (آستانے سے گرے ہیں :اوپر کی دہلیز سے گرے ہیں ) سے سانپ اور بچھو اور دوسرے کاٹنے والے جانور گرے ہیں تواس امر کی دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے یا کسی حاکم سے غم اور اندوہ پہنچے گا۔
اور اگر دیکھے کہ بالا خانہ یا دیوار اس پر گری ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال ایسی جگہ سے ملے گا کہ جہاں سے امید نہ تھی اور اس وجہ سے بڑا خرم (خرم و شاداں:خوش ہو گا)و شاداں ہو گا اور اس کا کام کشادہ ہو گا۔اور اللہ تعالیٰ ہی بہتری کو خوب جانتا ہے۔

Browse More Islamic Dream Interpretation