Open Menu

Khawab Main Murgha Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Murgha Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Murgha Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Murgha Dekhna

خواب میں مرغا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے پاس مرغا ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہے ۔ دلیل ہے کہ غلام زادے پر فتح پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ مرغے کے ساتھ لڑتا ہے ۔دلیل ہے کہ عجمی آدمی کے ساتھ جھگڑا کرے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کو مرغے سے تکلیف پہنچی ہے ۔دلیل ہے کہ اس کو عجمی شخص سے ضرر پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغے کا بچہ پایا ہے ۔ دلیل ہے کہ چھوٹا غلام یا اس کو کنیز سے لڑکا حاصل ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغ کی آواز سنی ہے ۔
دلیل ہے کہ نیکی اور خیرات پسند کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ مرغا اس پر اچھلا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی سے اندوہ پہنچے گا ۔ اور خواب میں مرگ کا انڈا غلام ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو مرغ کا بچہ دیا ہے دلیل ہے کہ اس کو وہ شخص غلام بخشے گا ۔

(جاری ہے)

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس گھریلومر غا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے لڑکا پیدا ہو گا اور اس کی مرد مؤذن کے ساتھ صحبت ہو گی ۔ چنانچہ آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٰ واصحابہ وسلم نے فرمایا ہے النبک محبی وھوید عوالی الصلوۃ(مرغا میرا دوست ہے جو نم ز کی طرف بلاتا ہے )ٍ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ مرغے پر قابو پایا ہے ۔
دلیل ہے کہ سردار زا دے پر قابو پائے گا اور اس کو مغلوب کرے گا ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے مرغے کا انڈا پایا ہے اور توڑا ہے ۔تو دلیل ہے کی کسی چھوٹے بڑے پر قابو پائے گا ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation