Open Menu

Khawab Main Muskurana - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Muskurana can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Muskurana in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Muskurana

خواب میں مسکرانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہنسی غم و اندوہ ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کھل کر ہنسا ہے دلیل ہے کہ اس کو غم زیادہ لاحق ہو گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ فلیضحکو اقیلا و لیبکو اکثیر ا(چاہئے ہنسیں کم اور روئیں زیادہ )اور اگر دیکھے کہ آہستہ ہنسا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کا اندوہ کم ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آہستہ ہنسنا مراد اور بشرت پانے کی دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔فتبسم ضا حکا من قو لھا(اس کے قول سے آہستگی کے سا تھ ہنسا ) حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں آہستی ہنسی فرزند کی دلیل ہے ۔
فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ وضحکت فبشر نھابا سحق(وہ ہنسی تو ہم سے اسحاق کی بشارت دی اور قہقہ کی ہنسی خواب میں غم و اندوہ کی دلیل ہے اور خدا تعالیٰ کے کاموں سے تعجب کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ افمن ھنا الحد یث تمحجبون(کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہو ) خوان(خوانچہ): حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔

اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس خوان ہے اور اس میں کھانا ہے اور اس میں سے کھاتا ہے ۔دلیل ہے کہ اسی قدر غنیمت پائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خون آراستہ نیک ہے ۔ اگر بغیر کے اٹھائیں تو غم و اندوہ ہے ۔
اور کھانا بہت کھانا درازی عمر کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ خوان میں تین طرح کا کھانا ہے ۔تو دلیل ہے کہ اس کی رو زی فراخ ہوگی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ ر بنا انزل علینا مائدۃ من السما ء(اے ہمارے رب! ہم پر آسمان سے کھانا اتار) اور بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ عزت اور مرتبہ اور خوشی ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں خوان دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول غنیمت حاضرہ ، دوم مر دشریف ،سوم قوت ، چہارم کاموں کا انتظام ، پنجم عزت اور مرتبہ اورخوشی۔

Browse More Islamic Dream Interpretation