Khawab Main Nezah Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Nezah Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Nezah Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Nezah Dekhna

خواب میں نیزہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ دشمن کے جسم پر نیزہ مارا اور اس کو گرا دیا ۔ دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا اور اس کو دلیل سے قائل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو نیزہ ٹوٹ گیا ہے یا ضائع ہو گیا ہے ۔
اس کی تاویل پہلے خواب کے بر خلاف ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ اس کے پاس فولادی نیزہ چمکدار ہے تو اگر وہ اس کے اہل میں سے ہو دلیل ہے کہ ولایت پائے گا ۔ اگر اہل میں سے نہ ہو تو کسی بزرگ آدمی سے کوئی منفعت پائے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے نیزے کو زنگ لگا ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کو تھوڑا نفع ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیزے کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)دلیل(۲)و لایت(۳)درازی عمر(۴)فتح(۵)ریاست(۶)قیمت نیزہ کے مطابق نفع۔

Your Thoughts and Comments