Open Menu

Khawab Main Paaon Main Phanda Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Paaon Main Phanda Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Paaon Main Phanda Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Paaon Main Phanda Dekhna

خواب میں پاؤں میں پھندا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے پاؤں میں پھندا دیکھے تو خوف اور دہشت کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں میں دو پھندے ہیں تو وہ مسجد میں ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص دین میں یا نماز میں یا جہاد میں یا جس کام کو کہ اصلاح دین میں کرتا ہے ، ثابت قدم رہے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں کوئی شخص دیکھے کہ پھندا اس کے پاؤں میں لگا ہوا ہے او ر اس کاسفر کا ارادہ ہے تودلیل ہے کہ اس سفر میں مقیم ہوگا اور دیر تک رہے گا اور جس قدر کہ بند کو پاؤں میں قوی تراور محکم (محکم نہ مضبوط ) دیکھے گا ۔
اسی قدر سفر میں زیادہ رہے گا اور تنگ بند کی نسبت فراخ بند کا دیکھنا بہتر ہے اور اگر تانبے کا بند ہے تو بھی یہی دلیل ہے اور اگر لوہے کا بند ہے تو بھی گزشتہ تاویل ہے ۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ بند رسی کا ہے تو اس کی اقامت دین کے لئے ہو گی او ر اگر بند لکڑی جیسا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی اقامت فساد دین کے لئے ہو گی۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بیمار دیکھے کہ اس کے پاؤں میں بند ہے تو دلیل ہے کہ اس زحمت (زحمت :دکھ بیماری ) سے خلاصی پائے گا۔ اور اگر بادشاہ دیکھے کہ اس کے پاؤں میں بند ہے تو دلیل ہے کہ اس کی بادشاہی پائیداری رہے گی۔
حضرت جعفر صاق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ پائے بند کا خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ اول ، دین میں ثابت قدمی۔دوم، نکاح کرنا ۔ سوم ، سفر سے واپس آنا۔ حاصل یہ ہے کہ جو شخص ایسا خواب دیکھے۔ اگر نیک ہے تو نیکی میں اور اگر بد ہے تو بدی میں پائیدا ر رہے گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation