Open Menu

Khawab Main Pan Chakki Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Pan Chakki Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Pan Chakki Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Pan Chakki Dekhna

خواب میں پن چکی دیکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پن چکی پر غلہ پسواتا ہے تو اس کی دلیل یہ ہے کہ پن چکی کے مالک سے اس کو بہت سا فائدہ پہنچے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ پن چکی کا پتھر ٹوٹ کر بے کار ہو گیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ پن چکی کا مالک مرے گا اور اگر دیکھے کہ پن چکی کے پتھر کو شگاف آگیا ہے تو اس میں خلل ظاہر ہوا ہے ، تو اس امر کی دلیل ہے کہ پن چکی کے مالک کی عیش میں خلل واقع ہو گا اور اگر دیکھے کہ پن چکی کے پتھرکو کسی نے چرا لیا ہے تو دلیل ہے کہ پن چکی والے کو نقصان ہو گا۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پن چکی کا خواب میں دیکھنا جنگ اورخصومت (خصومت :لڑائی، جھگڑا فسادو غیرہ) پر دلیل ہے اور اگر اپنے آپ کو پن چکی کے اندر دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کسی کے ساتھ چھگڑا ہو گا اور اگر جانے کہ چکی اس کی ملکیت ہے تو کام سہل ہوگا۔

(جاری ہے)

اور اگر پن چکی میں غلہ نہیں ہے اور دیکھتا ہے کہ کس طرح پھرتی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور اگر دیکھے کہ پن چکی کا پاٹ تانبے یا پیتل یا لوہے کا ہے ۔ یہ سب جنگ اور کارزار (کارزار:جنگ، لڑائی ) کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پاٹ کانچ کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو عورتوں کے ساتھ جھگڑا ہو گا ۔
لیکن اگر دیکھے کہ پن چکی اپنے ہاتھ سے پھیرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا شریک سخت دل ہو گا اور اس کی وجہ سے کام میں انتظام نہ ہو گا۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ پن چکی کا خواب میں دیکھنا پانچ وجہ پرہے ۔ اول ، بادشاہ ۔
دوم ، رئیس ۔سوم، مالداری ۔ چہارم ، جلدی یا دیر سے مرے گا۔ پنجم ، بادشاہ کاخوان سالار ہوگا۔ اور چکی کی جگہ دیکھنا ، جگہ کارئیس و بزرگ ہونا ہے۔ اوراگرچکی کو خراب کو پھرتے دیکھے تو دلیل ہے کہ چیز چکی میں ہے خراب ہو گی۔

Browse More Islamic Dream Interpretation