Open Menu

Khawab Main Parbat Bjana - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Parbat Bjana can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Parbat Bjana in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Parbat Bjana

خواب میں بربط بجانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بربط دنیا کا لہو (لہو باطل:جھوٹا کھیل )باطل اور سخت دروغ (دروغ : جھوٹ)اور محال (محل :نا ممکن )ہے اگر خواب میں اپنے آپ کو بربط بجاتا ہو دیکھے تو دلیل ہے کہ بے وہ دہ اور جھوٹی بات کہے گا۔
اورکسی کی جھوٹی مدح اور تعریف کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی اسکے سامنے بربط بجاتا ہے تو دلیل ہے کہ جھوٹ اور بے ہودہ بات سنے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بربط کے ساتھ چنگ (چنگو چغانہ:گانے بجانے کا سامان) و چغانہ اوربانسری بجاتا ہے تو اس موضع پر یہ سب غم اورمصیبت کی دلیل ہے۔
اور اگر دیکھے کہ اس کا بر بط ٹو ٹ گیا ہے یا گر گیا ہے تو دلیل ہے کہ جھوٹ اور بے ہو دگی سے توبہ کرے گا۔ اور اگر کوئی شخص جواب میں دیکھے کہ بیمار ہے اور بربط بجاتا ہے تو یہ اس کی موت کی دلیل ہے۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بربط استادوں کی طرح بجاتا ہے حالانکہ وہ بربط بجانا نہیں جانتا ہے ۔

اگر خواب میں دیکھنے والا عالم ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو علم اور بیان اچھی طرح سے دے گا اور ان تینوں علموں کو تفسیر فقہ اور قصص کو جانتا ہو گا۔ اور اگر کوئی جاہل آدمی دیکھے تو ایسا کام کرے گا کہ لوگ اس کے شغل پر سر زنش اور ملامت کریں گے او راگر دیکھے کہ بربط کی آواز سنتا ہے تو دلیل ہیکہ کسی بڑی عورت کی خبر سنے گا اور اس عورت کے ساتھ محبت ہوگی۔

Browse More Islamic Dream Interpretation