Open Menu

Khawab Main Qalam Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Qalam Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Qalam Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Qalam Dekhna

خواب میں قلم دیکھنا

اگر دیکھے کہ قلم لیا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ علم حاصل کرے گا اور اس کا کام درست ہو گا اور مراد پوری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ قلم سے کچھ لکھتا ہے ۔ اگر وہ لکھا ہوا نیک ہے تو نیکی پر دلیل ہے ۔ اور اگر برا ہے تو بدی پر دلیل ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ دو قلموں سے لکھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا سفر میں گیا ہوا شخص جلدی واپس آئے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی اپنے ہاتھ میں لکھنے کا قلم دیکھے ۔ اگر اہل علم سے ہے ۔ دلیل ہے علما ء او ر صلحا ء سے صحبت رکھے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ قلم سے کچھ لکھتا ہے اور پڑ ھتا ہے تو یہ اس کی موت کی دلیل ہے ۔ اقرا ء کتا بک کفی بنفسک الیوم علیک حسیباپڑھ لے لکھا اپنا تو ہی بس ہے آج کے دن حساب لینے والا ) اور اگر جو کچھ لکھا ہے اہل سنت والجماعت کی کتابوں کے موافق ہے ۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ عزت و مرتبہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ قلم اس کے ہاتھ میں ٹوٹ گیا ہے ۔ اگر عالم ہے تو اس کی حرمت ہو گی اور اس کا بت رونق ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ٹوٹے ہوئے قلم سے لکھ رہا ہے اور اس نے جو کچھ لکھا ہے چوپایوں کے شمار سے یا پرندوں کے شمار سے ہے ۔
اس کی تاویل اس کی ذات اور صورت اور خا صیت کے مطابق ہو گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں قلم سات وجہ پر ہے ۔ اول حکمت ، دوم فرمان ، سوم علم ، چہارم دانائی ، پنجم ولایت ، ششم چیزوں کا درست ہونا ۔ ہفتم کام اور مراد ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation