Open Menu

Khawab Main Quran Majeed Parrhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Quran Majeed Parrhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Quran Majeed Parrhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Quran Majeed Parrhna

خواب میں قرآن مجید پڑھنا

قرآن مجید پڑھنا خواب میں حاکم پر دلیل ہے ۔ اگر خواب میں آیت رحمت اور بشارت حق کی طرف سے ہے ۔ توواجب ہے کہ خیرات کرے اور شکر حق بجالائے اور اگر دیکھے کہ آیت عذاب پڑی ہے تو حق تعالیٰ کے غصے اور غصب پر دلیل ہے ۔ توبہ کرے اور حق تعالیٰ کی طرف رجوع کرے ۔
اور اگر دیکھے کہ قصص اورا مثال میں سے آیت پڑی ہے ۔ دلیل ہے کہ گناہ کرے گا حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ آدھا قرآن مجید پڑھا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس آدھی عمر گزری ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ حافظ قرآن ہوا ہے ۔
دلیل ہے کہ امانت کو نگاہ رکھے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس میں قرآن مجید کی آواز سنی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام راہ دین میں نیک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی اس کا قرآن مجید پڑھتا ہے اور وہ اس میں سے کچھ نہیں سمجھا ہے ۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ اس کے دل کو غم واندوہ لاحق ہو گا ۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ پورا قرآن مجید ختم کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مراد کو پائے گا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کی عمر آخر کو پہنچی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ قرآن مجید کو بلند آواز سے پڑھتا ہے ۔
دلیل ہے ۔ کہ اس کا کام بلند ہو گا اور لوگوں میں مشہور ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ جو آیت پڑھی ہے اور اس کو یاد ہے۔ دلیل ہے کہ اس آیت کی تفسیر اس کی تعبیر ہے ۔ حضرت اسمائیل اشعت رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ قرآن مجید کا ۴/۱ پڑھا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کا کام نیک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سورۃ اعراف سے سورۃ مریم تک پڑھا ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب خلقت کے درمیان مشہور ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سورۃ مریم سے سورۃ الناس تک قرآن مجید پڑھا ہے ۔ تو اس کی تمام مرادیں پوری ہو گی ۔
اور اگر دیکھے کہ قرآن مجید کا پوراپ رہ پڑھا ہے ۔ دلیل ہے کہ سال اور ماہ اس پر مبارک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے قرآن مجید کے سات پارے پڑھے ہیں ۔ دلیل ہے کہ غم واندوہ سے نجات پائے گا ۔ اور اگر کوئی قرآن خوان نہیں ہے ۔ اور خواب میں دیکھے کہ اس نے قرآن مجید پڑھا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کی موت قریب آئی ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ اقرا کتابک کفی بنفسک الیوم علیک حسیبا (اپنی کتاب پڑ ھ آج تو ہی اپنی جان کے حساب لینے کے لئے کافی ہے ) اور اگر دیکھے کہ برہنہ ہے اور قرآن مجید پڑھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ خواہش مند ہو گا اور اگر پاک اور ان پاک جگہ پڑھتا پھرتا ہے دلیل ہے کہ اس کے اعتقاد میں خلل ہو گا ۔
حضرت جعفر صافق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں قرآن مجید کا پڑھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)آفت سے سلامتی پانا(۲)درویشی کے بعد دولت(۳)دلی کی مراد پانا (۴) بیداری اور پرہیز گاری فرمانا ۔ ایسے لوگوں کو جو گنہگار ہیں اور ان کے لئے عذاب اور سزا کی قیامت کے دن حجت کا قائم ہونا ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation