Open Menu

Khawab Main Raan Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Raan Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Raan Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Raan Dekhna

خواب میں ران دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ران اپنے خویشوں کی قوت ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی ران ٹوٹ گئی ہے یا گر پڑی ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنوں سے جدا ہو گا اور دبلا ہو جائے گا اور سفر میں مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کی ران چیری ہے ۔
اس کی بھی یہی تاویل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ دائیں ران باپ کے خویشوں پر دلیل ہے اوربائیں ران مال کے خویشوں پر دلیل ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی ران باریک ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے خویشوں کا کام کمزور ہو گا ۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ اس کی ران کاٹی گئی ہے دلیل ہے کہ اپنوں سے جدائی تلاش کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ران ٹوٹی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سردار سے اس کو زلت اور خواری پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ اس کے رانوں کا گوشت گرا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسکے خویشوں کا مال ضائع ہو گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی رانیں رسی سے بندھی ہوئی ہیں ۔ دلیل ہے کہ اپنوں سے جدا نہ ہو گا ۔ اور نکاح کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی ران کا گوشت خود کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اپنوں کا مال کھائے گا ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation