Open Menu

Khawab Main Reti Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Reti Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Reti Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Reti Dekhna

خواب میں ریتی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس سوہان ہے اور اس سے زنگار اتار رہا ہے دلیل ہے کہ مشکل کام اس پر کشادہ ہو گا۔ خاص کر اگر لوہا اس کی ملک ہے اور اگر دیکھے کہ پاکیزہ اور روشن لوہے کو کسی چیز سے رگڑتا ہے۔
دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جس سے ذلت اور نقصان دیکھے گا۔

(جاری ہے)

اور بعض نے بیان کیا ہے کہ سوہان نرم بات ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا سوہان ٹوٹا ہے یا ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی کام کرے گا اور درست نہ ہو گا۔ حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ گھر کے تانبے کے برتن سوہان سے اجلے کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس سے کوئی چیز گھر کے خادم کو ملے گی۔ یا اس کی وجہ سے خادم کام سے خلاصی پائے گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation