Open Menu

Khawab Main Roshni Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Roshni Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Roshni Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Roshni Dekhna

خواب میں روشنی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں روشنائی دین کی ہدایت پردلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے روشنی لی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کو دین کا علم سکھائے گا اور سیدھا رستہ بتائے گا ۔ اور خواب میں اند ھیرا گمراہی اور بد دینی ہے ۔
فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ اللہ ولی الذین امنو یخر جھم من الظلمت الی النور(اللہ ایمان والوں کا مالک ہے کہ ان کو تاریکی سے نور کی طرف نکا لتا ہے ) حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر دیکھے کہ اس کے سینے میں روشنی پڑی ہے ۔

دلیل ہے کہ پا رسا اور دین دار ہو گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ افمن شرح اللہ صدرہ لاسلام فھو علی نو ر من ربہ(کیا وہ شخص کہ جس کا سینہ اللہ تعالیٰ نے اسلام کے لئے کھول دیا ہے ۔ وہ اپنے رب کی طرف سے نور پر ہے )اور اگر میں دیکھے کہ اس کے ارد گرد روشنائی ہے ۔ تویہ اس کی خیرو اور عا فیت پر دلیل ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں رو شنی کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)دین کی ہدایت(۲)علم(۳)سیدھا راستہ(۴)پاک عقیدہ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation