Open Menu

Khawab Main Roza Rakhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Roza Rakhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Roza Rakhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Roza Rakhna

خواب میں روزہ رکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے روزہ رکھا ہے ۔ اور سبحان اللہ اور لا الہ الا اللہ اور قرآن شریف پڑھا ہے ۔ دلیل ہے کہ حرام اور گناہ سے توبہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے روزہ رکھا ہے اور لوگوں کو غیبت کرتا ہے اور فحش بکتا ہے ۔
دلیل ہے کہ عبادت میں ریاکاری کرے گا اور دین کے رستے میں سچا نہیں ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ روزوں کا مہینہ ہے ۔ تو گرانی اورکھانے کی تنگی پر دلیل ہے۔ اور بعض کہتے ہیں کہ دین کی درستی اور غم سے خلاصی پانے پر دلیل ہے اور اس کا قرض ادا ہو گا ۔
خاص کر اگر ماہ رمضان میں ماہ رمضان کو خواب میں دیکھا ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں روزہ رکھنا دس وجہ پر ہے ۔

(جاری ہے)

(۱)بز رگی(۲)ریاست(۳)تندرستی(۴)مرتبہ(۵)توبہ (۶)فتح(۷)نعمت (۸)حج(۹)جہاد(۱۰) لڑکا۔ لیکن خواب میں بھول کر روزہ رکھنا نیک مردی اور حلال روزی پر دلیل ہے ۔

اور اگر ارادے سے روزہ کھولے ۔ دلیل ہے کہ سفر میں بلا آئے گی ۔ یا بیمار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ دو ماہ کے رو زے رکھے ہیں ۔ دلیل ہے کہ گناہ سے توبہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ نفلی رو زے رکھتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بیماری سے امن میں رہے گا ۔ اور اگردیکھے کہ سال کے لگاتا روزے رکھے ہیں ۔ دلیل ہے کہ حج کرے گا ۔ اور اگر میں دیکھے کہ عاشورہ کا روزہ رکھا ہے دلیل ہے کہ غم واندوہ سے خلاصی پائے گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation