Open Menu

Khawab Main Saaz Bajana - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Saaz Bajana can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Saaz Bajana in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Saaz Bajana

خواب میں ساز بجانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ساز بجانا جھوٹی بات ہے ۔ اگر دیکھے کہ ساز بجاتا ہے تو باطل اور جھوٹی بات پر دلیل ہے اور اس سے اس کو غم و اندوہ اور نقصان پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو باد شاہ نے سازدیا ہے ۔
تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے عطار اور بزرگی حاصل ہو گی ۔ اور اگر اس کے اہل سے نہیں تو غم و اندوہ سے نجات پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ساز کو تو ڑا یا گرایا ہے تو دلیل ہے کہ جھوٹ اور باطل سے توبہ کرے گا ۔ اور اگر کوئی ساز بجاتا ہے اور وہ سنتا ہے ۔

(جاری ہے)

تو دلیل ہے کہ جھوٹ اور باطل کو سنے گا ۔اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں ساز بجانا دارزی عمر کی دلیل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ ساز بجاتا ہے تو دلیل ہے کہ سرداروں میں سے کسی عورت کے ساتھ پیوستہ ہو گا ۔
عزت اور مال پائے گا ۔ آخر کار اس عورت سے نکاح کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ساز کے ساتھ ناچ و رنگ بھی ہے ۔ یہ سب دلیل غم ومصیبت ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی بیماری میں دیکھے کہ ساز بجاتا ہے تو یہ اس کی وفات کی دلیل ہے

Browse More Islamic Dream Interpretation