Open Menu

Khawab Main Sabzah Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Sabzah Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Sabzah Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Sabzah Dekhna

خواب میں سبزہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبزہ دین ہے ۔ خاص کر اگر وقت میں ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس زمین ہے اور اسمیں بہت سبزہ ہے تو صلاح اور پاک دینی پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس زمین میں نا معلوم گھاس ہے اور وہ اس کو پہچانتا نہیں ہے اور اس کو تعجب سے دیکھتا ہے اور وہ جانتا ہے کہ وہ زمین اس کی ملکیت ہے ۔
یہ سب کچھ خواب کے دین اور دیانت پر دلالت کرتا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی زمین میں معلوم گھاس ہے ۔ تو اس کے مال اور فراخی نعمت پر دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ الہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبزہ اگر وقت پر ہے تو اس کے زہد اور پرہیزگاری پر دلیل ہے ۔
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبزہ زار اچھا ہے ۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ سبزہ زار میں مقیم ہے ۔ دلیل ہے کہ راہ دین پر قائم ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ مردہ سبزہ زار میں مقیم ہے تو اس کی عا قبت اور ثواب آخرت پر دلیل ہے ۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر سبزہ زار پاکیزہ اور لہلہاتا دیکھے اور جانے کی میری ہی ملک ہے تو دین پاک اور پرہیز گاری اور اس کی دیانت پر دلیل ہے ۔ اور اگر سبزہ زار اور مرجھا یا ہوا دیکھے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ سبزہ زار میں ہے جو دوسروں کی ملک ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت پارسا اور دیانت دار لوگوں کے ساتھ ہو گی ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے ۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت برے لوگوں کے ساتھ ہو گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبزے کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)سلامتی کا رستہ(۲)دین(۳)پاک اعتقاد (۴) پرہیزگاری۔

Browse More Islamic Dream Interpretation