Open Menu

Khawab Main Shab Khawabi Ka Libaas Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Shab Khawabi Ka Libaas Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Shab Khawabi Ka Libaas Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Shab Khawabi Ka Libaas Dekhna

خواب میں شب خوابی کا لباس دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جامہ خواب دیکھنے کی تاویل عورت ہے اور اگر دیکھے کہ کامہ خواب پاکیزہ اور سفید ہے تو دلیل ہے کہ اس کے عیال پارسا اور دیندار ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اس کا جامہ خواب سیاہ ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اپنے عیال سے غم و اندوہ پہنچے گا ۔
اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں جامہ سیاہ بادشاہ کے لئے اچھا ہے اور رعیت کے لئے برا ہے اور اگر جامہ خواب کو نیلا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو عیال کے باعث غم و اندوہ اور مصینت پہنچے گی ۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ اس کے خواب کا کپڑا گندہ اور پھٹا ہوا ہے ۔

تو دلیل ہے کہ اس کی عورت گندی اور میلی اور پلید اور ناموافق ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جامہ خواب ضائع ہو گیا ہے یا چوری ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا یا اس سے مفارقت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جامہ خواب جل گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا عیال مرے گا ۔ حضرت جعفرصادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ شب خوانی کا لباس دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، عورت نیک ۔ دوم ، راحت اور آسانی ۔ سوم ، رنج اور اندوہ و غم و مصے۔

Browse More Islamic Dream Interpretation