Open Menu

Khawab Main Shama Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Shama Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Shama Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Shama Dekhna

خواب مِیں شمع دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شمع دولت ہے اور عزت اور مرتبہ اور عیش و نعمت کی فراخی ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس روشن شمع ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کی دولت اور نعمت زیادہ ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ شمع روشن کرے گا اپنے گھر میں رکھی ہوئی ہے او ر تمام گھر اس سے روشن ہے ۔
دلیل ہے کہ اس سال اس پر نعمت فراخ ہو گی اور اس کی تجارت جاری ہو گی ۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان فرمایا ہے کہ اس کی عورت با جمال اور خوبصورت ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے شمع روشن کرکے دی ہے ۔ دلیل ہے کہ عزت اور دولت پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس شمع چاندی کے شمع دان کے ساتھ ہے ۔ دلیل ہے کہ نیک اصل کی عورت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شمع دان سونے کا ہے ۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ شاہی خاندان سے عورت کرے گا ۔ اور اگر شمع دان قلعی کا دیکھے ۔ تو دلیل ہے کہ متوسط درجے کے قبیلے سے عورت کرے گا ۔

اور اگر دیکھے کہ شمع دان تابنے کا ہے ۔ دلیل ہے کہ بے اصل عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شمع دان پیتل کا ہے ۔ دلیل ہے کہ بڑوں کا اصل سے عورت کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شمع دان لوہے کا ہے ۔ دلیل ہے کہ مضبوط اصل کی عورت کرے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ شمع دان مٹی کا ہے ۔ دلیل ہے کہ عام لوگوں میں سے کسی عورت کے ساتھ شادی کرے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگر دیکھے کہ روشن شمع اس کے ہاتھ پر رکھی ہے ۔ اور اچانک گل ہو گئی ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ شع روشن اس کے ہاتھ میں ہے اور کسی نے اس کو بجھا دیا ہے ۔دلیل ہے کہ اس پر کوئی شخص حسد کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شمع کی روشنی شمع کی روشنی سے کم ہو ئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی عزت اور مرتبہ کم ہو گا ۔
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ روشن شمع اس کے ہاتھ میں ہے کہ اگر عورت رکھتا ہے تو اس کا لڑکا پیدا ہو گا ۔ اور اگر کسی شہر میں بہت سی شمعیں روشن دیکھے ۔ دلیل ہے کہ وہاں کا بادشاہ عادل اور منصب ہو گا اور قاضی منصب اور زاہد دانشمند ۔
اور اس شہر میں بہت خوشی ہو گی ۔ اور اگر مسجد میں سی شمعیں دیکھے ۔ دلیل ہے کہ وہاں کے لو گ عبادت اور تحصیل علم میں پوری طرح سے مشغول ہوں گے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں شمع کا دیکھنا چودہ وجہ پر ہے ۔ (۱)بادشاہ(۲)قاضی(۳)فرزند(۴)دلہن(۵)حکومت(۶)سرداری(۷)سرائے(۸)شا دی(۹)تونگری(۱۰)علم(۱۱)عیش(۱۲)کنیز(۱۳)عورت(۱۴) دیکھنے والے پر د لیل ہے ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation