Khawab Main Sharaab Peena

خواب میں شراب پینا

Khawab Main Sharaab Peena

Find Dream meaning of Khawab Main Sharaab Peena and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Sharaab Peena meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں فقاع کا پینا خیرو منفعت پر دلیل ہے ۔ جو اس کو خادم سے حاصل ہو گی اگر کوئی دیکھے کہ اس نے فقاع پی ہے ۔ دلیل ہے کہ خادم سے خیرو منفعت پائے گااور اگر دیکھے کہ اس نے فقاع دی ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کو فائدہ پہنچائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ فقاع کوزہ گرا ہے اور وہ بھی گری ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں فقاع کا پینا لوھوں کی مدد کرنا ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے فقاع پی ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی کمینے آدمی کی مدد کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے فقاع پی ہے اور شریں ہے ۔ دلیل ہے کہ منفعت پائے گا اور اگر ترش ہے اور بے مزہ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان اور ضرر پہنچے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں فقاع کا پینا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)منفعت(۲)بوسہ(۳)خدمت کرنا (۴)کمینہ شخص۔ 

Your Thoughts and Comments