Open Menu

Khawab Main Shehad Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Shehad Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Shehad Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Shehad Dekhna

خواب میں شہد دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ شہد موم کے ساتھ ہے اس کی تاویل میراث یا غنیمت حلال ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس شہد ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب اسی قدر کہیں سے میراث پائے گا ۔ جو حلال ہو گی ۔ حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایاہے ۔
اگر دیکھے کہ اس کے پاس شہد ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر علم و دانش حاصل کرے گا ۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ اس شہد میں سے لوگوں کو دیتا ہے اور وہ کھاتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کے علم سے فائدہ حاصل کریں گے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تونفع نہ پائے گا ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ شہد تاویل میں قرآن مجید ہے حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں شہد پانچ وجہ پر ہے ۔(۱)میراث (۲)غنیمت(۳)علم(۴)قرآن مجید(۵)فراخ روزی ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation