Khawab Main Shehtoot Khana

خواب میں شہتوت کھانا

Khawab Main Shehtoot Khana

Find Dream meaning of Khawab Main Shehtoot Khana and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Shehtoot Khana meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

خواب میں توت کھانا روزی ہے اور شہتوت یعنی لمبے سیا ہ کھٹے کا کھا نا غم و اندوہ ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ شیریں توت موسم میں کھنا دلیل ہے کہ اسی قدر اپنے کسب سے روزی پائے گا ۔ اگر یہ توت کے موسم پر دیکھے تو بے موسم سے نہایت اعلیٰ ہے اور اگر موسم پر نہیں ہے تو غم اندوہ کی دلیل ہے ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی دیکھے کہ توت شیریں کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ جوان آدمی سے مزدوری اور صلہ (صلہ:انعام ) اور عطا پائے گا ۔ اور اگر میں دیکھے کہ شہتوت لمبے لمبے کالے اور کھٹے کھائے ہیں تو دلیل ہے کہ غمگین اور فکر مند ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں توت تین وجہ پر ہے ۔ اول ، مال ۔ دوم ، کسب سے منفعت۔ سوم ، عورت کے لئے جھگڑ نا ۔

Your Thoughts and Comments