Open Menu

Khawab Main Shikar Karna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Shikar Karna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Shikar Karna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Shikar Karna

خواب میں شکار کرنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ شکار اس کا مطیع ہے اور تابع ہے۔ دلیل ہے کہ رئیس اور بزرگ ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ چوروں کا سرادار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ شکار اس کے تابع نہیں ہے۔اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔
اور اگر دیکھے کہ شکار کی صورت پر ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بد دین ہو گا اور باطل کی طرف میلان کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ شکار کو جال یا پھندے سے پکڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر جنگلی آدمی سے مکر اور حیلے کے ساتھ ملے گا۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ اس نے شکار کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ جنگلی آدمی سے کچھ مال چھینے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شکاروں میں مقیم ہوا ہے اور اس کو ان میں مقیم ہونے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے دلیل ہے کہ جنگلی گروہ میں مقیم ہو گا اور اس سے خیرو منفعت پائے گا۔
اور اگر اس کے خلاف دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کو تکلیف پہنچے گی اور فائدہ نہ ہو گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ شکار اس کے ساتھ بات کرتے ہیں اور اس کے مطیع ہیں۔ اگر اہل علم اور فضل سے ہے تو بادشاہ کا مقرب ہو گا اور مال پائے گا اور اگر جاہل ہے تو ایسا کام کرے گا کہ لوگ اس پر تعجب کریں گے۔

Browse More Islamic Dream Interpretation

Hunting in the dream

Hunting in the dream

khwab nama and khwab ki tabeer by hazrat yousaf free download of the book, and read online meaning khwabon ki tabeer of khawab main shikar karna. online khawab ki tabeer of Hunting in the dream. Find meaning of your dream and their interpretation in Urdu, Hindi and English. Our users from USA, Canada, Australia, UK, US, United Kingdom, Saudi Arabia, United Arab Emirates, Bahrain, Qatar, Oman, Kuwait, Pakistan, India, Iran, Europe, Malaysia, Indonesia, Turkey, Singapore and rest of Asia visit us to read islamic free muslim and islamic meaning of the dream khawab main shikar karna