Open Menu

Khawab Main Sona Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Sona Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Sona Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Sona Dekhna

خواب میں سونا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سونا دیکھنا مردو ں کے لیے غم واندوہ کی دلیل ہے اور عورتوں کے نیک اور پسندیدہ ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس نے سونا پایا ہے ۔ یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کا مال ضائع ہو گا ۔
  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ سونا چاندی پگھلائے ہیں ۔ دلیل ہے کہ لوگوں کے طعنے میں پڑے گا ۔  اور اگر دیکھے کہ سونا بیچتا اور خریدتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو غم واندوہ پہنچے گا اور اگر دیکھے کہ سونے کو کسی بڑی بوری میں بھر کر اپنے گھر کولے گیا ہے ۔
دلیل ہے کہ مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سونا کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اپنے اہل وعیال پر خرچ کرے گا ۔

(جاری ہے)

  حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ سونے کی چیز خواب میں مردوں کے لیے بری ہے ۔ اگر کوئی سونا اور چا ند ی ایک جگہ پا ئے ۔

د لیل ہے کہ عز ت اور مر تبہ پا ئے گا ۔ اور اگر چاندی کی کان دیکھے ۔ دلیل ہے کہ کسی مال دار شخص کی لڑکی سے نکاح کرے گا ۔اور کہتے ہیں کہ سنار خواب میں جھوٹا آدمی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سنار کے پاس بیٹھا ہے اور اس سے لین دین کرتا ہے ۔دلیل ہے کہ اس کا کام کسی جھوٹے شخص سے پڑے گا ۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation