Open Menu

Khawab Main Sona - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Sona can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Sona in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Sona

خواب میں سونا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اپنے آپ کو سوتے ہوئے دیکھنا راحت اور نجات ہے اور اگر دیکھے کہ تخت پر سویا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا اور راہ دین اور پرہیز گاری سے بے خبر ہو گا ۔ کیونکہ سونا راہ دین میں غفلت ہے۔
اور اگر دیکھے کہ کسی جگہ پر کسی بستر میں سویا ہوا ہے ۔ اور حقارت اور ذلت کی دلیل ہے ۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ نیند ڈرنے والے کے لیے امن ہے اور مردے کے لیے بخشش ۔ اور بیمار کے لیے شفا ء اور قیدی کے لیے خلاصی ہے ۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ مردوں کے درمیان سویا ہوا ہے اور لوگ اس کو دیکھتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ لوگوں میں شہرت پائے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ و تحسبھم ایقا ظا وھم رقود(تم گمان کرتے ہو کہ وہ جا گتے ہیں ۔ حانکہ وہ سوئے ہوئے ہیں )

Browse More Islamic Dream Interpretation