Open Menu

Khawab Main Surkhaab Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Surkhaab Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Surkhaab Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Surkhaab Dekhna

خواب میں سرخاب دیکھنا

سرخاب ایک پرندہ ہے ۔ خواب میں اس کی تاویل فرزند یا غلام ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے نرقبرہ (سرخاب) پکڑا ہے ۔ یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے غلام یا فرزند آئے گا ۔ اگر نر ہے تو غلام کے بیٹا ہو گا ۔ اگر مادہ ہے تو غلام کے لڑکی ہو گی ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ قبر ہ خواب میں ایک مرد شیریں سخن، غریب ، کم آزار اور چرب زبان ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے قبرہ پکڑا ہے یا کسی نے اس کو بخشا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی ایسے آدمی سے صحبت ہو گی ۔
جگر: حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جگر چھپا ہوا مال ہے ۔ اگر آدمی کا جگر دیکھے تو چھپا ہوا مال پائے گا ۔ اور خرچ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سا پکا ہوا یا بریاں کیا ہوا خام جگر اس کو ملا ہے تو دلیل ہے کہ خزانہ پائے گا ۔

(جاری ہے)

گائے اور بکری کا جگر بھی مال و نعمت کی دلیل ہے ۔ ور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ جگر خواب میں دیکھنا فرزندوں پر دلیل ہے ۔ چنانچہ آنحضرت صلہ اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے فرمایا ہے :اولاد نااکبالنا (ہماری اولاد ہمارے جگر ہیں)۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جگر کا نکلنا یا ظاہر ہونا پوشیدہ مال پر دلیل ہے جو ظاہر ہو گا اور بہت سا جگر پختہ یا خام خزانہ پانے اور علم غیب پر دلیل ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جگر کا خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔
اول ، فرزند اور مال ۔ دوم ، دوست جو بجائے فرزند ہو گا ۔ سوم ، علم ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر سے جگر کو باہر نکالا ہے ۔ یا آگ جگروں کا جلاتی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس کا مال خزانے لے گا اور اگر یہی خواب کوئی عالم دیکھے تو دلیل ہے کہ تمام علمو ں کو بھول جائے

Browse More Islamic Dream Interpretation