Open Menu

Khawab Main Tala Dekhan - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Tala Dekhan can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Tala Dekhan in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Tala Dekhan

خواب میں تالا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں تالا دین اور دنیا کے کاموں کے راست ہونے کی دلیل ہی اگر دیکھے کہ تالا جلدی کھل گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس پر کام کشادہ ہوں گے اور ممکن ہے کہ حج اسلام کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تالا کھول نہیں سکا ہے۔
دلیل ہے کہ اس کا کام دیر سے کشادہ ہو گا۔

(جاری ہے)

حضرت بابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے کسی جگہ پر مضبوط تالا لگایا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنا مال کسی مصلح آدمی کے سپرد کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا تالا کمزور اور ضعیف ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں تالا وجہ پر ہے۔ (۱) کام کا بنانا (۲)قوت(۳)دلیل(۴) منفعت (۵)عورت (۶) مصلح شخص پر بھروسہ کرنا۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation