Open Menu

Khawab Main Zakham Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Zakham Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Zakham Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Zakham Dekhna

خواب میں زخم دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر زخم ہے اور خون کا نشان ظاہر ہے دلیل ہے کہ زخم لگانے والے پر فتح پائے گا اور خیر و منفعت حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے زخم سے خون جاری ہے اور اس کا جسم خون آلود ہو گیا ہے ۔
دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جسم آلودہ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ زخم لگانے والا اس کو کسی گناہ یا تہمت کے ساتھ متہم کرے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر خو اب میں دیکھے کہ اس کے زخم لگا ہے اور خون آلود ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان واقع ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ زخم کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)فتح پانا(۲)خیر و منفعت(۳) مال کا نقصان ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation