Open Menu

Khawab Main Zakhmi Hona - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Zakhmi Hona can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Zakhmi Hona in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Zakhmi Hona

خواب میں زخمی ہونا

ضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے جسم کو کسی نے زخمی کیا ہے اور اس نے خون نکالا ہے ۔دلیل ہے کہ زخمی کرنے والا اس کو سچی بات کہے گا ۔ چنانچہ وہ اس کا جواب نہیں دے سکے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے زخم سے خون نہیں نکلا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کو وہ شخص جھوٹی بات کہے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر کوئی دیکھے کہ اس نے تلوار ماری اور اس کے دو ٹکڑے کئے ہیں دلیل ہے کہ اس کے سامنے بات کہے گا اور اس پر لوگ طعنہ ماریں گے ۔

اور کوئی خواب میں اپنے جسم پر بہت سے زخم دیکھے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے منفعت پائے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جسم پر بہت سے زخم دیکھنا مال کا نقصان ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں زخم تین وجہ پر ہے ۔ اول مال و دولت ،دوم خیر ومنفعت ،سوم نا خوشی کی بات۔

Browse More Islamic Dream Interpretation