Open Menu

Khawab Main Zamurd Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Zamurd Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Zamurd Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Zamurd Dekhna

خواب میں زمرد دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں زمرد فرزند یا برا دریا مال حلال پر دلیل ہے ۔ اگر دیکھے کہ زمرد اس کے پاس ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند آئے گا یا وہ بھائی سے نفع پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس سے زمرد ضائع ہوا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کے فرزند مرے گا یا اس شخص کا مال تلف ہو گا ۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ زمرد خواب میں دیکھنا مذہب اور پاک دین پر دلیل ہے ۔ اور جس قدر زیادتی اور نقصان ز مرد میں ہو گا اس کی تاویل اس کے پاک مذہب کی طرف رجوع کرتی ہے ۔

حضرت جابر مغربی ر حمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں زمرد کا دیکھنا کوئی نیک بات ہوتی ہے ۔ اما م جعفر صادق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ز مرد خواب میں پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)فرزند (۲)بھائی(۳)مال حلال(۴)کنیز(۵)نیک غلام اور جس قدر زمرد اچھا ہو گا ۔ اسی قدر بیان کی گئیں دلیلیں بہتر ہوں گی ۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation