Open Menu

Khwab Mein Mekh Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khwab Mein Mekh Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khwab Mein Mekh Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khwab Mein Mekh Dekhna

خواب میں میخ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کھونٹی بھائی ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے دیوار میں کھونٹی لگائی ہے دلیل ہے کہ اس کا بھائی کھونٹی لگائی جگہ پر کسی کو پکڑے گا۔ کیونکہ دیوار تاویل مرد ہے۔ اور اگر دیکھے کہ دیوار کو رسی سے باندھا ہے دلیل ہے کہ اس کا بھائی کسی مرد سے ملے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے پشت پر کھونٹی ماری ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی پشت سے فرزند پیدا ہو گا جو بادشاہ بنے گا یا پورے شرف اور بزرگی کو پہنچے گا یا زاہد ہو گا کہ جس کا نام تمام عالم میں مشہور ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کھونٹی تمام چیزوں میں بزرگی اور دین و دنیا کا مرتبہ ہے اور اگر دیکھے کہ کھونٹی اس کے گھر کے دروازے پر ہے۔
دلیل ہے کہ شرف اور بزرگی پائے گا۔

(جاری ہے)

اور اگر اپنے گھر سے کھونٹی اکھاڑ ک باہر پھینکی ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس لکڑی یا لوہے یا چاندی یا تانبے یا ہڈی کی کھونٹی ہے دلیل ہے کہ یہ دوقسم ہے۔ ایک یہ ہے کہ عورت کرے گا۔

دوسرے یہ ہے کہ کسی کو دوست بنائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے ستون یا لکڑی میں میخ لگائی ہے۔ دلیل ہے کہ موافق شخص سے دوستی کرے گا۔ اور اگر درخت پر میخ لگائی ہے اور قرار پائی ہے اور احتیاط کیا ہے کہ کیسے درست لگی ہے۔ اس کی تاویل درخت سے درستی یا نکاح یا بخشش یا ملاقات ہے۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر میخ بھرت کی یا تانبے کی ہے اس کی تاویل نیک ہے اور اگر لوہے یا ہڈی کی ہے تو نیکی اور قوت پر دلیل ہے۔اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں لوہے کی میخ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہو گا۔
جو بادشاہی کے قابل ہو گا۔ اور اگر فرزند نہیں ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو علم اور دانش عطا کرے گا۔ اور اگر اہل علم سے نہیں ہے دلیل ہے کہ اہل علم سے پیار کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے سونے یا چاندی کی میخ زمین میں ٹھونکی ہے۔ دلیل ہے کہ اپنی کمائی سے دولت مند ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں میخ کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ (1) برادر (2) فرزند (3) دوست (4) عورت سے نکاح کرنا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation

Seeing Nail in the wall in your dreams

Seeing Nail in the wall in your dreams

khwab nama and khwab ki tabeer by hazrat yousaf free download of the book, and read online meaning khwabon ki tabeer of khwab mein mekh dekhna. online khawab ki tabeer of Seeing Nail in the wall in your dreams. Find meaning of your dream and their interpretation in Urdu, Hindi and English. Our users from USA, Canada, Australia, UK, US, United Kingdom, Saudi Arabia, United Arab Emirates, Bahrain, Qatar, Oman, Kuwait, Pakistan, India, Iran, Europe, Malaysia, Indonesia, Turkey, Singapore and rest of Asia visit us to read islamic free muslim and islamic meaning of the dream khwab mein mekh dekhna