Open Menu

Khwab Mein Mewa Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khwab Mein Mewa Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khwab Mein Mewa Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khwab Mein Mewa Dekhna

خواب میں میوہ دیکھنا یا اس سے متعلق کچھ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ میوہ جو ترش اور شیریں ہے۔ خیرو منفعت پر دلیل ہے اور جو میوہ کھانے میں خام اور ترش ہے بے ہودہ اور سر د باتوں پر دلیل ہے۔ اور انگور سیاہ اور آلو اور زیتون غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ درخت پر سے میوہ چنا ہے۔
دلیل ہے کہ اسی قدر کسی بزرگوار شخص سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بیٹھ کر کسی درخت سے میوہ چنا ہے دلیل ہے جو کچھ پائے گا حلال اور شائستہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ درخت پر بغیر ہاتھ ڈالے کے میوہ گرا ہے۔ دلیل ہے کہ بغیر رنج اور مشقت کے اس کو مال حلال حاصل ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ درخت سے کچھ میوہ لیا ہے اگر موسم پر ہے تو کچھ خوف نہیں ہے اور حلال روزی پر دلیل ہے اور اگر بے وقت ہے تو اس کی تاویل خلافحضر دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ جو میوے موسم میں خواب میں دیکھے اور کھائے۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا۔

اور اگر میوے اپنے وقت پر نہیں ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا مال پراگندہ ہو گا۔ اور ہر میوے کی تاویل درخت کی طرف رجوع کرتی ہے خواہ نیک ہو خواہ بد ہو۔ اور زرد میوے سائے ترنج اور بہی اور زرد آلو کی بیماری پر دلیل ہیں۔ کیونکہ ان تینوں کی تاویل میں نقصان نہیں ہے اور خشک میوے غم و اندوہ پر دلیل ہیں۔
اور تر میوے پکے ہوئے اور شیریں اور اپنے موسم پر روزی حلال پر دلیل ہیں اور خواب میں خام اور بے مزہ میوے مال حرام اور اندوہ اور مصیبت پر دلیل ہیں۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے گرما کا میوہ سرما میں کھایا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار پڑے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیریں میوہ اگر بے وقت دیکھے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔ اور اگر گلو گیر میوہ بے وقت کھائے تو کاموں کی بستگی اور تنگی عیش پر دلیل ہے۔ حاصل یہ ہے کہ جو میوہ سبز اور تر اور خوشبو دار اور شیریں ہے اس کی تاویل خیر اور منفعت ہے۔
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ میوہ بیچتا ہے۔ اگر کوئی لوگوں کا پسندیدہ ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے کام میں مشغول ہو گا۔ اور اگر میوہ ترش اور بے مزہ فروخت کرتا ہے تو غم و اندوہ اور رنج پر دلیل ہے۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں میوہ فروش اگر عمدہ اورشیریں میوہ فروخت کرتا ہے تو بہتری اور خیر پر دلیل ہے۔ اور معبر کو چاہئے کو نیک و بد اور جنس اور نا جنس کو جانے کہ کس کا کس طرح بیان دینا چاہئے اور ہر ایک کے خواب میں فرق کرنا چاہئے اور تب تاویل بیان کرے تا کہ اصل سے خطا نہ جائے۔ اور اللہ تعالیٰ ہی بہتری کو خوب جانتا ہے۔ کتاب کامل التعبیر سے حرف النون

Browse More Islamic Dream Interpretation

Seeing Dry Fruits or nuts in the dreams

Seeing Dry Fruits or nuts in the dreams

khwab nama and khwab ki tabeer by hazrat yousaf free download of the book, and read online meaning khwabon ki tabeer of khwab mein mewa dekhna. online khawab ki tabeer of Seeing Dry Fruits or nuts in the dreams. Find meaning of your dream and their interpretation in Urdu, Hindi and English. Our users from USA, Canada, Australia, UK, US, United Kingdom, Saudi Arabia, United Arab Emirates, Bahrain, Qatar, Oman, Kuwait, Pakistan, India, Iran, Europe, Malaysia, Indonesia, Turkey, Singapore and rest of Asia visit us to read islamic free muslim and islamic meaning of the dream khwab mein mewa dekhna