Open Menu

Khwab Mein Sharab Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khwab Mein Sharab Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khwab Mein Sharab Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khwab Mein Sharab Dekhna

خواب میں شراب دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں شراب مال حرام ہے جو لڑائی اور جھگڑے سے حاصل ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ شراب میں غرق ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بہت بڑے فتنے میں پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سی شراب ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو منفعت حاصل ہو گی۔
حضرت ابراہیم رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وہ شراب پی کر مست ہوا ہے۔دلیل ہے کہ اس کو خوف اور دہشت پہنچے گی۔ اوراگر دیکھے کہ وہ دوسروں کے سات شراب پیتا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر جنگ اور جھگڑا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شراب نہر یا دریا میں جاری ہے اور وہ اس میں تیرتا ہے۔
دلیل ہے کہ فتنے میں پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شراب کا پیالہ اس کے ہاتھ میں ہے اور اس کے مصاحب نے لیا ہے۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ دنیاوی عیش کے باعث جنگ اور خصومت میں پڑے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ شراب کو پانی میں ملا کر پیتا ہے دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ مال لگے گا کہ کچھ حلال ہو گا اور کچھ حرام ہو گا۔

اور اگر دیکھے کہ وہ شراب بیچتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال برباد کرے گا اور والی کا شراب پینا اس کے معزول ہونے پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں شراب تین وجہ پر ہے: (1) پوشیدہ نکاح (2) مال حرام (3) اس جہان کی نعمت۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے شراب کے لئے انگور ملتا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بادشاہ یا رئیس کا مقرب ہو گا اور ان سے مال پائے گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation

Looking at wine or alcohol in dreams

Looking at wine or alcohol in dreams

khwab nama and khwab ki tabeer by hazrat yousaf free download of the book, and read online meaning khwabon ki tabeer of khwab mein sharab dekhna. online khawab ki tabeer of Looking at wine or alcohol in dreams. Find meaning of your dream and their interpretation in Urdu, Hindi and English. Our users from USA, Canada, Australia, UK, US, United Kingdom, Saudi Arabia, United Arab Emirates, Bahrain, Qatar, Oman, Kuwait, Pakistan, India, Iran, Europe, Malaysia, Indonesia, Turkey, Singapore and rest of Asia visit us to read islamic free muslim and islamic meaning of the dream khwab mein sharab dekhna