دبئی میں 389 ڈوبنے والوںکو بچا لیا گیا جن میں سے 100 خواتین تھیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 14 اگست 2017 11:33

دبئی میں 389 ڈوبنے والوںکو بچا لیا گیا جن میں سے 100 خواتین تھیں
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2017ء) اس سال کے پہلے نصف میں دبئی میونسپلٹی کی گارڈوں نے پبلک ساحل پر سینکڑوں لوگوں کو ڈوبنے سے بچایا جس پر میونسپلٹی نے عوامی آگاہی کی ایک مہم شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

سول باڈی کے حکام نے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ وہ ستمبر میں مہم کا آغاز کریں گے کیونکہ سال کے اس حصے میں زیادہ سے زیادہ لوگ ساحلوں کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 2017 لے پہلے 6 ماہ میں ام ساقم کے 1اور 2 نمبر ساحل ، جمیرہ 1،2،اور 3، ال مامزر لاگون اور ال مامزر کورنیچ کے ساحلوں سے 389 لوگوں کو ڈوبنے سے بچایا گیا جن میں سے 100 خواتین تھیں۔

متعلقہ عنوان :

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں