قطری میڈیا بھی خلیجی بحران کا حصہ ہے،بحرینی وزیراطلاعات ونشریات

قطر کو بحران کے باعث درپیش مشکلات کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے،سرکاری ٹی وی سے گفتگو

منگل 15 اگست 2017 11:56

قطری میڈیا بھی خلیجی بحران کا حصہ ہے،بحرینی وزیراطلاعات ونشریات
منامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2017ء)خلیجی ریاست بحرین نے کہا ہے کہ قطری میڈیا بھی خلیجی بحران کا حصہ ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بحرین کے سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ونشریات علی الرمیحی نے کہا کہ قطری ذرائع ابلاغ بحران کا حل نہیں بلکہ اس کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر کے ساتھ بحران کا آغاز دو ماہ قبل سے جاری سفارتی بائیکاٹ سے نہیں بلکہ اس سے بہت پہلے شروع ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں بحرینی وزیر اطلاعات نے کہا کہ قطری میڈیا اپنے ملک کو درپیش بحران سے نکالنے کی کوشش کررہا ہے۔ قطر کو بحران کے باعث درپیش مشکلات کو چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ الرمیحی نے بحران کے حل کے لیے ٹھوس اور موثر کوششیں کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قطری میڈیا قطری عوام کی نمائندگی نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ قطری ذرائع ابلاغ کو مخصوص مقاصد کی ترویج کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد قطری عوام کی خدمت نہیں۔ موجودہ بحران کے دوران قطری ذرائع ابلاغ سودے بازے کرتے ہوئے بحران کو جاری رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں