بحرینیوں کی اکثریت ڈرائیونگ کے پیشے سے منسلک

ہفتہ 19 اگست 2017 10:40

منامہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) نجی شعبے سے وابستہ بحرینیوں کی اکثریت ڈرائیونگ کی پیشے سے منسلک ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مجموعی آبادی میں 5.3فیصد بحرینی نجی شعبے میں ڈرائیور کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی اخبار الوطن کے مطابق 3226بحرینی شہری مختلف نجی کمپنیوں میں ڈرائیونگ کرتے ہیں جبکہ دوسرا سب سے بڑا پیشہ سیکیورٹی گارڈ کا ہے جس میں 3157بحرینی شہری کام کرتے ہیں۔

اسی طرح 2445شہریوں کے پیشے میں ’’عامل‘‘ یعنی لیبر لکھا ہے۔ دوسری طرف بحرین میں مقیم غیرملکیوں کی سب زیادہ تعداد ’’عامل‘‘ کے پیشے سے وابستہ ہے۔ ان کی مجموعی تعداد 140165 ہے۔ یہ غیرملکیوں کی مجموعی آبادی کا 29.9فیصد ہیں۔ دوسرے نمبر پر سیلز مین کا پیشہ ہے جس سے 25.97فیصد غیرملکی وابستہ ہیں۔

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں