قطری حکام نے شاہ سلمان کی نیک نیتی کاجواببدنیتی سے دیا ،بحرینی وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ کا بیان

پیر 21 اگست 2017 14:46

قطری حکام نے شاہ سلمان کی نیک نیتی کاجواببدنیتی سے دیا ،بحرینی وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ کا بیان
منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اگست2017ء) بحرینی وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیک نیتی کا جواب قطری حکام نے بدنیتی سے دیا۔

(جاری ہے)

قطر کے ساتھ بحران کی شروعات سے لیکر اب تک قطری عازمین کو ہر پابندی سے استثنی دیا جاتا رہا ہے تاہم قطری حکام اس کے جواب میں بدزبانی اور فرض کی ادائیگی سے فرار کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ بحرینی وزیر خارجہ اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ شاہ سلمان نے قطری عازمین کو وہ سہولتیں دیں جو دنیا کے کسی ملک کے عازمین کو کبھی نہیں دی گئیں۔؂

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں