سعودی عرب میں خاتون ڈرائیور گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 24 اگست 2017 13:50

سعودی عرب میں خاتون ڈرائیور گرفتار
منامہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اگست2017ء) سعودی عرب میں پولیس نے چار افراد دو مردوں اور دو خواتین کو پوچھ گچھ کے لئے گرفتار کر لیا۔ جن پر ریاست کے مشرق وسطی الخفجی میں مبینہ طور پرریاست مخالف سماجی رویہ اپنانے کا الزام ہے۔ کیس ایک خاتون کی ویڈیو کے بعد شروع ہوا جو کہ مردوں کے پہننے والی روائتی پگڑی پہن کر چہرے کو ڈھانپے ہوئے گاڑی چلا رہی تھی ۔

(جاری ہے)

اس کی گاڑی چلانے والی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئ ،جس پر حکام سے مطالبہ کیا گیا کہ اس کاروائی میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔کیونکہ اس ویڈیو میں عورت نے جو کپڑے پہن رکھے ہیں اور جو رویہ اختیار کیا ہے وہ ریاست کے سماجی رویوں کے خلاف ہے۔ایک سیکورٹی ذرائع نے سعودی میڈیا کوبتایا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ اس ویڈیو کوریاست کے مشرق وسطی کے ایک علاقے میں صرف تفریحی کاروائی کی نیت سےفلمایا گیا تھا اور تحقیق کاروں نے کار کے مالک کی شناخت بھی کر لی ہے۔ خاتون ڈرائیور کی ویڈیو ملاحظہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں