بحرین کا دہشت گردی میں ملوث 10 افراد پر مشتمل سیل ختم کرنے کا دعویٰ

جمعہ 25 اگست 2017 14:32

بحرین کا دہشت گردی میں ملوث 10 افراد پر مشتمل سیل ختم کرنے کا دعویٰ
منامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اگست2017ء)بحرین نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث10 افراد پر مشتمل ایک سیل کو ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحر ین میں حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث10 افراد پر مشتمل ایک سیل کو ختم کردیا گیا ہے ۔اس گروہ کا سرغنہ اکتیس سالہ حسین علی احمد داد بتایا جاتا ہے۔

حسین داد بحرین کی حکومت مخالف جماعت الوفاق اسلامی تحریک کے مسلح ونگ سریہ الاشتر کا لیڈر بتایا جاتا ہے۔ یہ مشتبہ شخص فرار ہو کر ایران جا چکا ہے اور اس وقت وہیں مقیم ہے۔

(جاری ہے)

اس کو بحرین کی ایک عدالت دہشت گردی کے تین مقدمات میں عمر قید کی سزا سنا چکی ہے۔ اس کے ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب سے قریبی تعلقات بتائے جاتے ہیں۔بحرینی حکام کو اس سیل کے خاتمے کے لیے کارروائی کے دوران میں اہم معلومات ملی تھیں اور ان کی مدد سے انھوں نے گنجان آباد شہری علاقوں میں مختلف مقامات سے بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کیا ہے۔

یہ مواد بم اور دھماکا خیز ڈیوائسز کی تیاری میں استعمال کیا جانا تھا۔حکام نے اس سیل کے ارکان کے قبضے سے مختلف ہتھیاروں اور انتہائی خطرناک دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا ہے۔اس موادکی مقدار کا تخمینہ 127 کلوگرام بتایا گیا ہے۔

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں