بحرین نے 2018 کے آخر تک ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عملدرآمد کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 22 فروری 2018 13:39

بحرین نے 2018 کے آخر تک ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عملدرآمد کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا
منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2018ء) مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات سے پتہ چلا ہے کہ عمان ،کویت اور بحرین نے رواں سال کے آغاز میں اعلامیہ جاری کیا تھا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عمل درآمد 2019ءتک کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ بحرین حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کیلئے مطلوب کوئی اقدام نہیں کیے تھے اس لیے اسے اگلے سال تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

جبکہ کئی برس سے اسکا تذکرہ چل رہا تھا۔ بحرین کابینہ نے اگست 2017ءمیں اس قانون کی منظوری دیدی تھی۔ ٹیکس ملتوی ہونے کی خبر سن کے بحرین کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا تھا اور بحرین کے اکثر باشندوں نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری ریاست مالدار ہے لہذا شہریوں پر بلاوجہ بوجھ ڈالنا عقل کے منافی ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے بحرین نے ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر عملدرآمد یکم جنوری 2018ءسے شروع کرنے کے بجائے 2019ءتک ملتوی کردیا تھا۔

بحرین کے وزارت خزانہ نے اعلان کیا تھا کہ اس حوالے سے قانون سازی باقی ہے۔ مکمل ہونے پر ہی ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی وصولی شروع ہوگی۔ ممکن ہے کہ 2018ءکے وسط تک عمل درآمد شروع کرادیا جائےگا۔ لہذا گزشتہ روز بحرین کے وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے متعلق انہوں نے تیاریاں تقریباً مکمل کر لیں ہیں اور اب 2018 کے اختتام تک ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ کر دیا جائے گا ۔ عوام کو بھی مطلع کر دیا گیا تاکہ وہ ذہنی طور پر ٹیکس کی وجہ سے بڑھنے والی اشیاء کی قمیتوں کے لیے تیار رہیں ۔

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں