بحرین: نقلی پستول سے منی ایکسچینج میں لُوٹ مار کرنے والا گرفتار

ایک غیر ملکی شخص نے قدیبیہ میں واقع منی ایکسچینج کو لُوٹنے کی کوشش کی تھی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر جون 12:19

بحرین: نقلی پستول سے منی ایکسچینج میں لُوٹ مار کرنے والا گرفتار
منامہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،3 جُون2019ء) بحرین میں ایک غیر مُلکی شخص منی ایکسچینج میں گھُس کر وہاں موجود لوگوں کو نقلی پستول کی مدد سے لُوٹنے کی کوشش کے دوران پکڑا گیا۔ پولیس کے مطابق دارالحکومت منامہ کے علاقے قدیبیہ میں واقع ایک منی ایکسچینج میں اُس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک شخص ہاتھ میں پستول تھامے اندر داخل ہوا اور وہاں موجود عملے کو پستول دکھا کر خوف زدہ کرنے لگا۔

ملزم نے عملے سے کہا کہ وہ اُس کے پاس موجود تھیلے کو کرنسی نوٹوں سے بھر دیں اور اگر کسی نے اُس کا حکم ماننے میں چُوں چرا کی تو وہ اُسے گولی مارنے سے ذرا بھی نہیں ہچکچائے گا۔ جب اُس کا بیگ بھرا جا رہا تھا تو وہاں موجود ایک ملازم نے سیکیورٹی الارم بجا دیا۔ الارم کے بجتے ہی ملزم حواس باختہ ہو کر باہر کی جانب بھاگا۔

(جاری ہے)

مگر اُس کی قسمت خراب تھی کیونکہ اُسی وقت وہاں سے ایک پولیس کی وین گزر رہی تھی۔

جس نے ملزم کو ایسے مشکوک انداز میں بھاگتے دیکھا کہ اُس کے ہاتھ پر کپڑا بندھا ہوا تھا۔ جب ملزم کی تلاشی لی گئی تو اُس کے ہاتھ پر لپیٹے کپڑے میں سے کھلونا بندوق برآمد ہوئی۔ جس پر اُسے گرفتار کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ کہ کچھ عرصہ قبل سعودیہ کی فوجداری عدالت نے بھی دو سعودی نوجوانوں کو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کے جُرم میں تین سال قید اور 100کوڑوں کی سزا س±نا ئی تھی۔

جدہ پولیس کو ایسی کئی شکایات موصول ہوئی تھیں کہ دو نامعلوم نوجوان لیموزین ڈرائیورز کو پستول دکھا کر روکتے اور پھر ا±س کے پاس موجود رقم سے محروم کر کے فرار ہو جاتے ۔ایڈونچر کے متلاشی یہ نوجوان اپنی ہر واردات کی ویڈیو بھی بنا لیتے، ا±ن کی یہی حماقت ا±نہیں بہت بھاری پڑ گئی اور وہ پولیس کے شکنجے میں آ گئے۔پولیس نے ان نوجوانوں سے مختلف وارداتوں میں ل±وٹی گئی 25 ہزار ریال کی رقم بھی برآمد کر لی تھی۔عدالت میں یہ انکشاف ہوا کہ نوجوان اپنی واداتوں کو انجام دینے کے لیے اصلی کی بجائے نقلی پستول کا استعمال کرکے ڈرائیورز کو بے وقوف بناتے تھے۔

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments