بحرین میں بجلی اور پانی کے ہوش رُبا بِل دیکھ کر لوگوں نے سر پکڑ لیے

متعلقہ محکمے کی جانب سے بھاری رقم کے بِلوں کے حوالے سے وضاحت سامنے آ گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 26 جون 2019 16:15

بحرین میں بجلی اور پانی کے ہوش رُبا بِل دیکھ کر لوگوں نے سر پکڑ لیے
منامہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین- 26جُون 2019ء) بحرین میں رواں ماہ کے دوران جب لوگوں نے اپنے بجلی اور پانی کے بِلز دیکھے ، تو اُنہیں پہلے تو اپنی آنکھوں پر یقین نہ آیا۔ مگر پھر جب بار بار خوب مل مل کر آنکھیں دیکھی تو پتا چلا کہ واقعی یہ بھاری بھر کم رقم والا بل اُنہی کو موصول ہوا ہے۔ ایسا چند لوگوں کے ساتھ نہیں ہوا بلکہ ہزاروں کی ساتھ ہوا ہے۔

تاہم اس حوالے سے محکمہ بجلی و پانی کی وضاحت سامنے آ گئی ہے۔ مقامی اخبار ڈیلی ٹریبیون کے مطابق محکمے کا کہنا ہے کہ بیشتر لوگوں کو جو کئی گُنا زیادہ بِل وصول ہوئے ہیں، وہ دراصل ایک تکنیکی خرابی کا نتیجہ ہے۔ اگر کوئی شخص اپنے بِل میں غیر معمولی اضافہ دیکھے تو پریشان ہونے کی بجائے محکمے سے رجوع کرے۔ اس کے بِل میں پائی جانے والی اعداد و شمار کی خرابی درست کر کے درست بِل کا اجراء کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

زیادہ رقم والے اکثریتی بِل پانی سے تعلق رکھتے ہیں۔ محکمے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پانی کے بِلوں کی ریڈنگ ڈیجیٹل طریقے سے نوٹ کرنے کی جانب پیش رفت جاری ہے، اسی وجہ سے چند میٹر ریڈرز کی نئی ٹیکنالوجی سے عدم واقفیت کے باعث یہ معاملہ درپیش آیا ہے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اُسے بجلی کا بل تو مناسب ہی موصول ہوا لیکن پانی کا بل پچھلے بِلوں کی نسبت کئی سو گُنا زیادہ تھا۔ محکمے سے رابطہ کیا تو انہوں نے تسلّی دی کہ بِلوں میں تصحیح کر دی جائے گی۔ نئے سسٹم میں کچھ میٹر ریڈرز ریڈنگ کے مطابق صحیح یونٹس نہیں لِکھے، اُن کی ناتجربہ کاری نے صارفین کو پریشانی میں مبتلا کیا۔ اس صورتِ حال میں جلد بہتری لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں