بحرین میں کورونا مریضوں کی گنتی میں4,404 ہو گئی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 205 کورونا مریضوں کا اضافہ ہوا ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 9 مئی 2020 16:03

بحرین میں کورونا مریضوں کی گنتی میں4,404 ہو گئی
منامہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9مئی2020ء ) خلیجی ریاست بحرین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی گنتی میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 205افراد میں کورونا کی تشخیص ہو گئی ہے۔ جس کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 4,404 ہو گئی ہے۔بحرینی وزارت صحت کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا گیا ہے کہ نئے کورونا مریضوں میں سے 138 کا تعلق دیگر ممالک سے ہے جبکہ 67 مریض ان افراد سے رابطے میں رہنے کے باعث کورونا کا شکار بنے۔

گزشتہ روز 27 مریض کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کولوٹ گئے، جس کے بعد مملکت میں کورونا سے شفا پانے والوں کی مجموعی گنتی 2,027 ہو چکی ہے۔ مملکت میں اس وقت کورونا کے ایکٹو مریضوں کی گنتی2,369ہے جن میں سے 2 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ مملکت میں اب تک 1 لاکھ 70 ہزار سات سو انیس مقامی اور تارکین وطن کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بحرین میں کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہارنے والوں کی گنتی 8 ہو چکی ہے۔

گزشتہ روز کورونا کے شُبے میں قرنطینہ مراکز کے رکھے گئے 240افراد کے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انہیں واپس گھروں کو بھیج دیا گیا ہے، اس طرح اب تک 2,280 مریضوں کو کورونا سے محفوظ ہونے پر گھروں کو واپس بھیجا گیا ہے۔ وزارت کی جانب سے کہا ہے کہ مملکت میں کورونا کے یومیہ ٹیسٹ کی گنتی میں اضافہ کیا گیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہی 6,206 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

اضح رہے کہ بحرینی حکومت نے رمضان المبارک میں افطار اور کھانوں کے روایتی اجتماعات پر پابندی عاید کررکھی ہے۔افطار صرف خاندان کے افراد تک محدود ہوگا۔رمضان میں مجلسوں اور اجتماعی افطاریوں کے انعقاد سے گریز کیا جائیگا۔عوامی افطار پارٹیوں کے انعقاد سے گریز کیا جائے گا۔عوام میں افطار پیکج کی تقسیم سے پرہیز کیا جائے گا۔زکوٰة الفطر جمع کرنے کے لیے اب کیاسکس کے بجائے الیکٹرانک پلیٹ فارمزکو استعمال کیا جائے گا۔

تجارتی اور صنعتی اشیاء بیچنے والی کمپنیاں یا فرمیں اپنے گاہکوں کو صرف آن لائن ہی اپنی چیزیں فروخت کرسکیں گی۔رمضان کے دوران مووی تھیٹرز ،کمرشل اسپورٹس جیمنیزیم ، فٹ نس اسٹوڈیوز ، سوئمنگ پول اور تفریحی سرگرمیوں کے مراکز بند رہیں گے۔شیشہ کیفے اور ان کی خدمات بدستور محدود رہیں گی۔ان سے کھانے پینے کی اشیاء خرید کی جاسکتی ہیں یا پھر وہ کھانا گھروں یا دفاتر میں پہنچا سکیں گے۔

ریستورانوں ، سیاحت گاہوں اور کھانے کی خدمات مہیا کرنے والی دوسرے جگہوں سے صرف بیرونی آرڈرز کی ترسیل کی جاسکے گی۔گراسری اسٹور کے کھلنے کے بعد پہلے گھنٹے میں صرف بزرگ افراد اور حاملہ خواتین ہی خریداری کرسکیں گی۔کسی ایک جگہ پر پانچ سے زائد افراد کو اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ عام افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جہاں تک ممکن ہو، اپنے گھروں ہی میں مقیم رہیں اور صرف وقتِ ضرورت ہی گھروں سے باہر نکلیں۔تمام شہری اور مکین گھروں سے باہر عوامی جگہوں پر جاتے وقت چہرے کے ماسک پہننے کے پابند ہوں گے۔

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں