بحرین میں کورونا مریضوں کی گنتی 20ہزار تک جا پہنچی

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 406کیسز سامنے آ گئے،319صحت یاب

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 18 جون 2020 13:28

بحرین میں کورونا مریضوں کی گنتی 20ہزار تک جا پہنچی
منامہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جون 2020ء) بحرین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 406 افرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے، جس کے بعد مملکت میں کورونا مریضوں کی گنتی20 ہزار کے لگ بھگ ہو گئی ہے۔نئے مریضوں میں216 تارکین وطن ہیں جبکہ باقی مقامی باشندے ہیں ۔نئے کیسز میں سے 27 کی حالت تشویش نا ہے جبکہ مزید 319 افراد مکمل صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے، جس کے بعد مملکت میں کورونا سے صحت یابیوں کی گنتی 14,185 ہو گئی ہے۔

اس وقت مملکت میں کورونا کے 5727 مریضوں کا ہسپتال میں علاج ہو رہا ہے۔گزشتہ روز 7,589 افراد کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے۔ مملکت میں کورونا کی وبا پر قابو پانے کے لیے ماسک کی خاص طور پر پابندی کروئی جا رہی ہے۔ لوگوں کو بازاروں، پارکس، دکانوں میں سماجی فاصلے کی تلقین کی گئی ہے ، اس کے علاوہ ماسک پہننے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پانچ سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی عائد ہے۔

کورونا متعلق احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر کم از کم تین ماہ قید کی سزا سُنائی جا رہی ہے، جبکہ 1 ہزار بحرینی دینار سے لے کر 10 ہزار دینار تک کا جرمانہ بھی عائد کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل بحرین کے ایک خاندان کے 16 افراد کورونا سے متاثر ہو گئے تھے۔ میڈیا کے مطابق ایک بحیرینی خاندان افطار کی دعوت پر اکٹھا ہوا۔ ان میں سے ایک شخص کورونا سے متاثرتھا، جس کی وجہ سے افطار کی اس تقریب میں موجودتمام افراد کورونا سے متاثر ہو گئے۔

وزارت صحت کے مطابق ان افراد نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اجتماعی دعوت میں شرکت کی۔ اس دوران سماجی فاصلے کو بھی نظر انداز کیا گیا، جبکہ ماسک اور گلوز پہننے جیسی احتیاطی تدابیر بھی اختیار نہ کی گئیں، جس کا نتیجہ اس خاندان کے 16 افراد میں کورونا کی تشخیص کی صورت میں ظاہر ہوا ہے۔ متاثرہ افراد میں بچوں کے علاوہ بوڑھے بزرگ بھی شامل ہیں۔ 

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں