بحرین میں مساجد کی بندش کے فیصلے میں مزید توسیع کر دی گئی

سلطنت میں اب تک کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ رک نہ سکا، مساجد میں نماز کے اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 جولائی 2020 21:34

بحرین میں مساجد کی بندش کے فیصلے میں مزید توسیع کر دی گئی
منامہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 جولائی 2020ء) بحرین میں مساجد کی بندش کے فیصلے میں مزید توسیع کر دی گئی، سلطنت میں اب تک کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ رک نہ سکا، مساجد میں نماز کے اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ملک بحرین کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سلطنت میں مساجد اب بھی بند رہیں گی۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت میں نماز کے اجتماعات کیلئے مساجد کھل چکی ہیں، تاہم بحرین نے فیصلہ کیا ہے کہ فی الحال مساجد کو نہ کھولا جائے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بحرین میں اب تک کرونا وائرس کے 35 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ بحرین میں کرونا وائرس کا زور تاحال نہیں ٹوٹ سکا، اب بھی کرونا وائرس کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مساجد بند رہیں گے۔ سلطن کی کسی بھی مسجد میں نماز کے اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔ بحرین کی حکومت کے اس فیصلے کے بعد امکان ہے کہ عید الاضحیٰ پر بھی نماز عید کے اجتماعات نہیں ہوں گے۔ واضح رہے کہ بحرین نے مارچ کے ماہ میں مساجد بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کرونا وائرس پھیلاو کے باعث بحرین میں 23 مارچ کو مساجد بند کر دی گئی تھیں، اور اس پابندی میں اب مزید توسیع کر دی گئی ہے۔

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں