بحرینی خاوند کئی سال گھریلو ملازمہ کے ساتھ رنگ رلیاں مناتا رہا، بیوی انجان رہی

خاوند کو پاکباز اور شریف سمجھنے والی بیوی نے اصلیت سامنے آنے پرخلع لینے کا فیصلہ کیا، تاہم دو عدالتوں نے اس کا دعویٰ رد کر دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 28 جولائی 2020 13:32

بحرینی خاوند کئی سال گھریلو ملازمہ کے ساتھ رنگ رلیاں مناتا رہا، بیوی انجان رہی
منامہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جولائی 2020ء) بحرین میں ایک مقامی خاتون نے اپنے خاوندکے گھریلو ملازمہ سے جنسی تعلقات کا انکشاف ہونے کے بعد اس سے خلع لینے کافیصلہ کر ڈالا ہے تاہم دو عدالتوں کی جانب سے بحرینی خاتون کے خلع کے دعوے کو مسترد کر دیا گیا ہے جس کے بعد خاتون نے اعلیٰ ترین عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اس کی کئی سال پہلے شادی ہوئی تھی، جس دوران ان کے پانچ بچے بھی پیدا ہوئے۔

وہ اپنے خاوند کوبہت شریف النفس اور پاکباز سمجھتی تھی، تاہم ایک روز جب اس نے خاوند کو گھریلو خادمہ کے ساتھ شرمناک حالت میں دیکھ لیا تو اس کا خاوند کے بارے میں سارا بھرم چکنا چور ہو گیا۔ وہ سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ اسے سے ہر وقت محبت کا دم بھرنے والا خاوند اتنا دوغلا انسان ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اسے زیادہ تکلیف تب ہوئی جب یہ پتا چلا کہ خاوند اور ملازمہ کا جنسی کھیل کئی سالوں سے جاری ہے۔

اور کچھ عرصہ بعد اس پر یہ بھی انکشاف ہوا کہ وہ اپنے خاوند کی اکیلی بیوی نہیں ہے، بلکہ اس نے اور بھی خواتین سے شادی رچا رکھی ہے۔اس کا خاوند گھر کے لیے مناسب خرچہ بھی نہیں دیتا تھا۔ ان حقائق کے سامنے آنے پر بحرینی خاتون خلع لینے مقامی عدالت پہنچ گئی، تاہم عدالت نے اس کی جانب سے پیش کئے جواز کو خلع کے لیے ناکافی قرار دے کر اس کی درخواست مسترد کر دی۔

جس کے بعد خاتون نے ایک اور عدالت سے رجوع کیا، وہاں پر بھی اس کے خلع کے دعوے کو رد کر دیا گیا۔ مایوس ہو کر خاتون نے اعلیٰ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ خاتون نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ جو شخص اس کے ساتھ وفادار اور مخلص نہیں، اس کے ساتھ گزارا نہیں کر سکتی۔ اس کا عیاش خاوند اپنے بچوں پر خرچہ کرنے کی بجائے اپنی کمائی خفیہ بیویوں اور گھریلو ملازمہ پر لُٹاتا رہا ہے، وہ اب مزید ناانصافی برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ عدالت نے خاتون کا موقف سُننے کے بعد پچھلی عدالتوں کے سُنائے گئے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے خاتون کو اپیل کورٹ میں دوبارہ مقدمہ دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔ جس پر خاتون نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انصاف ملنے کی اُمید ظاہر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں