بحرینی وزیر اعظم انتقال کر گئے

مرحوم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ امریکا کے ہسپتال میں زیر علاج تھے

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 11 نومبر 2020 13:28

بحرینی وزیر اعظم انتقال کر گئے
منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ،11 نومبر2020ء ) بحرین کے عوام اور شاہی خاندان پر اس وقت سوگ کی کیفیت ہے۔ بحرینی وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ انتقال کر گئے ہے۔ شاہی ایوان کی جانب سے ٹویٹر پر اعلان کیا گیا ہے کہ بحرینی وزیر شیخ خلیفہ کا آج صبح انتقال ہو گیا ہے۔ بحرینی حکومت نے مرحوم وزیر اعظم کے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ بحرینی وزیر اعظم امریکا کے میو کلینک نامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

(جاری ہے)

جن کا آج صبح طبیعت بگڑ جانے پر انتقال ہو گیا ہے۔ شیخ خلیفہ کی تدفین ان کی میت بحرین واپس لانے کے بعد کی جائے گی۔شاہی ایوان کی جانب سے ان کی وفات کے پیغام میں ان کی مغفرت کی دُعا بھی کی ہے اور اطلاع دی گئی ہے کہ ان کی تدفین اور نماز جنازہ میں صرف قریبی رشتہ دار ہی شرکت کریں گے۔بحرین کے فرمانروا نے اعلان کیا ہے کہ ان کی وفات کے سوگ میں کل جمعرات سے تین روزہ سوگ ہو گا۔ جبکہ ایک ہفتہ تک پرچم سرنگوں رہیں گے اور تمام سرکاری ادارے بھی بند رہیں گے۔مرحوم کی عمر چوراسی سال تھی۔ 

متعلقہ عنوان :

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں