یو اے ای کے بعد بحرین کی بھی 5 سے 11 سال کے بچوں کیلئے فائزر ویکسین کی منظوری

خلیجی ریاست میں آئندہ سال 2022ء کے آغاز سے فائزر کمپنی کی جانب سے 5 تا 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے کورونا ویکسین فراہم کی جائے گی

Sajid Ali ساجد علی منگل 2 نومبر 2021 16:41

یو اے ای کے بعد بحرین کی بھی 5 سے 11 سال کے بچوں کیلئے فائزر ویکسین کی منظوری
منامہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 02 نومبر 2021ء ) متحدہ عرب امارات کے بعد ایک اور خلیجی ملک بحرین نے بھی 5 سے 11 سال کے بچوں کیلئے فائزر ویکسین کی منظوری دے دی ۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بحرین کے سرکاری میڈیا آفس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ خلیجی ریاست میں رہنے والے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو ایمرجنسی استعمال کے کورونا ویکسین فائزر کی منظوری دی گئی ہے ، بحرین میں آئندہ سال2022ء کے آغاز سے فائزر کمپنی کی جانب سے 5 تا 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے کورونا ویکسین فراہم کی جائے گی ، 5 سے 11 سال کی عمر کے 3100 بچوں پر مشتمل سروے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ، جس میں فائزر ویکسین کے 90 اعشاریہ 7 فیصد مثبت اثرات سامنے آئے جب کہ بچوں کے حوالے سے کئے گئے سروے میں کسی قسم کے منفی اثرات نہیں دیکھے گئے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں بھی 5 سے 11 سال کے بچوں کیلئے فائزر بائیو این ٹیک ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے ، متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے فائزر بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی گئی ہے ، اس عمر کے گروپ کے لیے ویکسین کی منظوری وزارت کی دلچسپی اور کورونا وائرس وبائی امراض کے خلاف جنگ میں ویکسی نیشن کی اہمیت کے اثبات کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے ، اس اقدام کی تائید کلینیکل ڈیٹا سے ہوتی ہے اور یہ کلینیکل اسٹڈیز کے نتائج اور منظور شدہ ضوابط کی تعمیل میں اور امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) کی منظوری کے بعد محتاط تشخیص پر مبنی ہے ۔

اس ضمن میں وزارت نے کہا ہے کہ کلینیکل اسٹڈیز کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ ویکسین محفوظ ہے اور 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں میں مضبوط مدافعتی ردعمل دیتی ہے ، یہ فیصلہ اس عمر کے گروپ میں کورونا کی روک تھام کے لیے کیے گئے فیصلوں کی ایک کڑی ہے ، فائزر ویکسین کا استعمال عام زندگی میں واپسی اور کمیونٹی کے اراکین کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یو اےا ی کے فعال انداز کو اجاگر کرتا ہے۔

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں